میگا کرپشن کیس:آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی موجیں ختم،عدالت سے بڑا حکم جاری

بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور آج عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔حسین لوائی، عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت مقدمے کے دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی ختم کردیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران آصف علی زرداری کی جانب سے مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے پراعتراضات عدالت میں جمع کرائے گئے۔ آصف زرداری کے اعتراضات کی نقول نیب پراسیکیوٹرکو فراہم کی گئی تھی۔ وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین نیب مقدمہ اسلام آباد منتقلی کی منظوری دے چکے ہیں، مقدمہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے وکلا کے اعتراضات بلا جواز ہیں، اس مقدمے کا نیب ریفرنسز سے کلیدی تعلق ہے جبکہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق ملزمان کوشوکازکی ضرورت بھی نہیں

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)