چین کے ساتھ سی پیک 2معاہدہ۔۔۔۔ وزیر خارجہ نے بڑا اعلان کر دیا، سی پیک 2معاہدہ کیا ہے؟ جانیے

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ تعلقات مزید بہتر ہوتے جارہے ہیں ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں آج امریکہ کے طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوگئے تو 17سال بعد افغانستان میں امن قائم ہو گا اور اس کا براہ راست فائدہ پاکستان کو ہوگا

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور اس کے لیے خوداعتمادی کے ساتھ آگے پڑھ رہے ہیں اور آج امریکہ کے طالبان سے مذاکرات کامیاب ہو گئے تو 17سال بعد افغانستان میں امن قائم ہو گا اور اس کا براہ راست فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ امریکہ، افغانستان میں پاکستان کی امن کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے ، لیکن کچھ عناصر ایسے ہیں جو افغانستان میں امن نہیں چاہتے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اورامریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئی راہ پر گامزن ہیں۔

وزیرِخارجہ نے ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا تیسرا بڑا پڑوسی ہے اور اس کے ساتھ پرُ امن بارڈر ہونا دونوں ممالک کے لیے ضروری ہے، پاکستان نے ایران کے 12میں سے 5 پاسداران کو ڈھونڈ کر ایران کے حوالے کر دیا ہے اور باقیوں کے لیے تلاش جاری ہے۔ پاکستان کے پوری دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں پاکستان مین بہت بڑی تعداد میں سرمایہ کاری آرہی ہے اور جلد ہی پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ ایک معاہدہ متوقع ہے۔ ہم بھارت کے روس کے ساتھ تعلقات سے آگاہ ہیں اور پاکستان کے بھی روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ پاکستان نے چین کے ساتھ سی پیک ٹو کا معاہدہ بھی کر لیا ہے جس کے تحت پاکستان چین کے ساتھ مل کر پاکستان میں غربت مٹانے، زرعی اور معاشی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے کام کرے گا۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)