موٹروے پر سفر کرنے والے ہوشیار!31مارچ کے بعد یہ گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی، بڑی پابندی لگا دی گئی

موٹر ویز کے ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے حل کیلئے موٹر ویز اتھارٹی نے دو مئی سے گاڑیوں کے لئے ایم ٹیگ لازمی قرار دیدیا،ایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑی موٹر ویز ایم ون اور ٹو پر نہیں چل سکے گی اسکا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

تفصیلات کے مطابق موٹر ویز کے ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے حل کیلئے ایم ون اور ایم ٹو موٹرویز پر دو مئی سے ایم ٹیگ لازمی قرار دیتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، موٹرویز اور ہائی ویز اتھارٹی نے فیصلہ داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے کے باعث کیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایسی گاڑیاں جو ایم ٹیگ نہیں رکھتی ہوں گی دو مئی سے ایم ون اور ایم ٹو پر سفر نہیں کر سکیں گی ، اسلام آباد سے ہری پور اہبٹ آباد موٹروے استعمال کرنے والوں کو بھی ایم ٹیگ لینا ہو گا۔ ایم ٹیگ کیلئے گاڑی کے مکمل کاغذا ، ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دئیے گئے ہیں ، بتایا جا رہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے کے بعد یہ پابندی ملک بھر کے تمام موٹرویز پر لاگو کی جائے گی۔ اقدام سی پیک منصوبے کے تحت کیا گیا ہے.

جبکہ اس سے دہشتگردی اور چوری شدہ گاڑیوں کی روک تھام میں بھی بڑی مدد ملے گی۔خیال رہے کہ یہ پابندی ایف ڈبلیو او حکام کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ پابندی کے تحت 31مارچ کے بعدلاہور اسلام آباد موٹر وے پر صرف ایم ٹیک والی گاڑیاں ہی سفر کر سکیں گی 20 مارچ کے بعد غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے گزشتہ روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، محکمہ ایکسائز اب تک سینکڑوں گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارچکا ہے

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)