بھارتی ٹیم کا فوجی ٹوپیاں پہننے کا معاملہ۔۔۔۔ ’ آئی سی سی ‘ نے اچانک پاکستان کو بڑا سرپرائز دے ڈالا

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نے میچ کے دوران فوجی ٹوپیاں پہننے کی اجازت طلب کی تھی،فوجی ٹوپیاں پہننے کا مقصد پلوامہ میں شہید ہونے والے بھارتی فوجیوں کے اہلِ خانہ کے لیے فنڈ جمع کرنا تھا لیکن اس پر کافی تنقید کی گئی تھی

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میث میں بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے کی جازت پہلے ہی لے لی تھی، فوجی ٹوپیاں پہننے کا مقصد پلوامہ میں شہید ہونے والے بھارتی فوجیوں کے اہلِ خانہ کے لیے فنڈ جمع کرنا تھا ، یاد رہے کہ رانچی میں بھارت آسٹریلیا میچ میں بھارتی ٹیم نے بھارتی فوج کی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا جس پر کافی تنقید کی گئی تھی کہ یہ آئی سی سی کے اصولوں کے مخالف ہے کیونکہ گزشتہ دنوں ایک مسلمان کھلاڑی نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہاتھ میں بینڈ پہنا تھا جو آئی سی سی نے اتروا دیا تھا ، پاکستان نے بھی بھارتی فوج کے اس عمل پر تنقید کی تھی اور پی سی بی نے آئی سی سی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست کی تھی

اب انٹر نیشل کرکٹ کونسل نے اس معاملے پر وضاحت دی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو فوجی ٹوپیاں پہنانے کی اجازت پہلے ہی لے لی تھی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارت نے فوجی ٹوپیاں پہننے کا جواز پیش کیا تھا کہ یہ ٹوپیاں پلوامہ مین شہید ہونے والے فوجیوں کے ساتھ یکجہتی اور انکے اہلِ خانہ کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ہیں۔ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اپنے کپتان کی طرف سے دی جانے والی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں جو کہ فوجی وردی سے مشابہ تھیں اور ان پر بھارتی کرلٹ بورڈ کا لوگو بنا ہوا تھا ،بھارت وہ میچ 32رنز سے ہار گئی تھی، اس میچ میں پاکستانی نزاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے سینچری بنائی تھی

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)