دوسرا مصنوعی سورج تیار ہونے کے قریب، کس چیز کا حصول باآسانی ممکن ہوگا،چینی سائنس دان کا بڑا دعویٰ

بیجنگ(این این آئی)چین رواں برس اپنا دوسرا مصنوعی سورج بھی تیار کر لے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی سائنسدانوں نے بتایاکہ مصنوعی سورج سے سستی اور لامحدود توانائی کا حصول ممکن ہوگا، مصنوعی سورج کی مشین HL-2M Tokamakہے،جس کی تیاری رواں برس میں مکمل ہوجائے گی۔100 ملین ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت تک جانے والی

اس مشین کے ذریعے ہائیڈروجن کو شفاف توانائی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ایک پروجیکٹ لیڈر نے کہا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ نیا سورج100ملین ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت تک جائے گا یاہمارے قریب ترین ستاروں کی گرمی سے چھ گنا زیادہ گرم ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی چائنا نے ایک مصنوعی سورج بنایا تھا۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)